اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالعوام اور دارالامرا کے ارکان پر مشتمل پارلیمانی گروپ نے لندن میں ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے وفد کے ساتھ ایک نشست میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبوں کو انتہائی وسیع اور متنوع قرار دیا۔
برطانوی ارکان پارلیمان کے وفد نے ایران کے تعلیمی و تربیتی مراکز کے ساتھ برطانیہ کے اعلی تعلیمی مراکز اور یونیورسٹی حلقوں کے تعاون کا راستہ ہموار کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلے میں وفود کے تبادلے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس نشست میں دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں کے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلبا کے تبادلے کی راہوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
ایران اور برطانیہ کے پارلیمانی دوستی کا گروپ ایران کے رکن پارلیمنٹ عباس علی منصوری آرانی کی سربراہی میں اتوار سے لندن کے دورے پر ہے ۔
.......
/169